امریکہ میں تباہی مچانے کے بعد طوفان کینیڈا میں داخل، ہلاکتیں 24 ہو گئیں

امریکہ میں تباہی مچانے کے بعد طوفان کینیڈا میں داخل، ہلاکتیں 24 ہو گئیں

لندن (بی بی سی اردو+ اے پی اے) امریکہ میں حالیہ طوفان ملک کی مشرقی ساحلی علاقوں میں تباہی مچانے کے بعد مشرقی کینیڈا میں داخل ہو گیا ہے جس سے وہاں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا۔ کینیڈا کے حکام نے طوفان کی وجہ سے کیوبک سے نیو فاﺅنڈ لینڈ تک 200 کلومیٹر طویل ہائی وے بند کر دی ہے۔ اس طوفان میں اب تک دو درجن کے قریب افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ امریکہ میں بجلی کی تاریں اور درختوں کے گرنے سے تقریباً ساڑھے چار لاکھ گھرانے اور کاروبار بجلی سے محروم رہے۔ برفانی طوفان کی وجہ سے 30 سنٹی میٹر برف پڑی اور 125 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی چلی۔ طوفان کی وجہ سے شدید بارشیں ہوئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یکم دسمبر سے اب تک اندرون ملک جانے والی 75 ہزار پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، گزشتہ دو روز کے دوران ریاست بالٹیمور، فلاڈیلفیا، واشنگٹن ڈی سی اور شارلٹ، شمالی کیرولائنا میں ستر فیصد سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں۔


طوفان