افغانستان: طالبان کا امریکی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ، نیٹو کی تردید

کابل (اے پی پی) طالبان نے جنوبی اٖفغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر کو مار گرائے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ روز قندہار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں طالبان جنگجوؤں نے ایک امریکی ہیلی کاپٹر مارگرایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نشانہ لگنے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی اورگر کر تباہ ہو گیا۔