برسلز(صباح نیوز)بریگزٹ کے حوالے سے یورپی یونین کا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی جانب بڑھنے پر اتفاق ہو گیا ہے تاہم انھوں نے برطانیہ سے مستقبل کے تعلقات کے حوالے سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔اگلے سال میں جو پہلا معاملہ زیرِ بحث آئے گا وہ سنہ مارچ 2019 میں برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے بعد منتقلی کے دو سالہ عمل کی تفصیلات ہیں۔تجارت اور سلامتی کے حوالے سے مذاکرات مارچ میں ہوں گے۔برطانوی وزیرِ اعظم ٹریسا مے نے کہا مذاکرات میں پیش رفت ایک اہم قدم ہے تاہم جرمنی کی چانسلر آنگیلا میرکل نے کہا ہے کہ یہ مزید مشکل ہوتا جائے گا۔یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے یہ خبر دی کہ 27یورپی ممالک کے رہنما بخوشی بریگزٹ مذاکرات کے دوسرے مرحلے پر بات کرنے کو تیار ہیں۔انھوں نے ٹریسامے کو اس مرحلے تک پہنچنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یورپی یونین اگلے مرحلے کے لیے اندورنی تیاری بھی کرے گا تاہم وہ چاہتے ہیں کہ برطانیہ بھی اپنے نظریے کی مزید وضاحت کرے۔مارچ 2019 میں برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا پر معاہدہ طے پا جانے کے بعد انھوں نے کہا کہ اگلا مرحلہ زیادہ مشکل اور توجہ طلب ہوگا۔ٹریسامے نے کہا کہ فریقین کو مستقبل کے تعلقات پر بات چیت کا فوری آغاز کر دینا چاہیے اور امید ہے کہ اس حوالے تیزی سے ہونے والی پیش رفت اس معاملے کو ایک یقین بخشے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اس بریگزٹ کے ہموار اور باترتیب عمل کی جانب اہم قدم ہے جس کے لیے جون 2016 میں لوگوں نے ووٹ کیا تھا۔ برطانیہ اور یورپی یونین نے دکھایا ہے کہ عزم اور ثابت قدمی سے ہم کیا کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024