;;ایران: اڑنے اور سمندر میں تیرنے والے جدید طیارے پاسداران انقلاب کے سپرد
تہران (اے پی پی) ایران نے اڑنے اور سمندر میں تیرنے کی صلاحیت رکھنے والے جدید ترین ہوائی جہازوں کی پہلی کھیپ سپاہ پاسداران انقلاب کے حوالے کر دی۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس موقع پر جنوبی ایران کے ساحلی شہر بندر عباس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سپاہ پاسدران انقلاب کے چیف کمانڈر، میجر جنرل محمد علی جعفری نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں میجر جنرل محمد علی نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے بحری اور دوسرے یونٹوں کی تقویت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر برگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ امن و آزادی اور ترقی و پیشرفت کے ساتھ رہنے کے لئے ہمیں ایران کو طاقتور بنانا ہو گا۔
بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی نے اس موقع پر کہا کہ جو طیارے آج سپاہ کے فضائی یونٹ میں شامل کئے گئے وہ مختلف طرح کے مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ۔ہیں۔ یہ طیارے مختلف بلندیوں پر پرواز کرنے کے علاوہ سمندر کی سطح پر تیر بھی سکتے ہیں۔
پاسداران انقلاب/ طیارے