برطانوی سرجن کا 2 مریضوں کے جگر پر مختصر دستخط کا اعتراف ڈاکٹر کےخلاف 12جنوری کو فیصلہ سنایا جائیگا
لندن (این این آئی) برطانیہ میں ایک سرجن نے ٹرانسپلانٹ سرجری کے دوران دو مریضوں کے جگر پر اپنے مختصر دستخط کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برمنگھم کراو¿ن کورٹ میں 53 سالہ سرجن سائمن بریم ہال نے اقرار کیا کہ اس نے 2013ءمیں 9 فروری اور 21 اگست کوہونے والے دو مختلف آپریشنوں کے دوران اس حرکت کا ارتکاب کیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق یہ فوجداری عدالت میں اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے۔ برمنگھم کراون کورٹ 12 جنوری کو اس کے خلاف فیصلہ جاری کرے گی۔
برطانوی سرجن