پیٹریاٹ میزائل نصب کرنے پر ایران کی ترکی کو وارننگ

پیٹریاٹ میزائل نصب کرنے پر ایران کی ترکی کو وارننگ

تہران (اے ایف پی) ایران کے آرمی چیف نے ترکی کو امریکی ساخت کے پیٹریاٹ میزائل نصب کرنے کے منصوبہ پر خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کی کارروائی عالمی جنگ کا ماحول بنانے کی مغربی سازش کا حصہ ہے۔ جنرل حسن فیروزآبادی نے ملٹری کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹریاٹ میزائل دھمکی آمیز اور خطرناک ہیں اور یہ میزائل نقشہ پر سیاہ دھبے کی مانند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ہر ایک کے لئے خطرناک ہے۔ اس سے یورپ کے مستقبل کو بھی خطرہ لاحق ہو گا۔