پاکستان سے چار کلو میٹردور افغان علاقے میں نیٹو فورسز کی کارروائی

پاکستان سے چار کلو میٹردور افغان علاقے میں نیٹو فورسز کی کارروائی

چاغی (آن لائن) پاک افغان سرحد پر سکیورٹی الرٹ پاکستان سے چار کلو میٹر افغان علاقے میں نیٹو فورسز کی کارروائی گزشتہ راتوں سے جاری ہے۔ چاغی سے ملحقہ سرحد سے چار کلو میٹر فاصلے پر افغانستان کے علاقے صوبہ ہلمند کے کاروان راں اور برابچہ میں گزشتہ رات نیٹو فورسز کی دن رات ہیلی کاپٹر گشت کرتے رہے اور پہاڑی علاقوں میں بمباری کی گئی۔ نیٹو حکام نے دعویٰ کیا سرحدی خلاف ورزی نہیں کی‘ افغانستان کے سرحدی پہاڑوں پر بمباری کر رہے ہیں۔