خیبر پی کے حکومت کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ تحریک طالبان بڑا حملہ کر سکتی ہے: رحمن ملک

خیبر پی کے حکومت کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ تحریک طالبان بڑا حملہ کر سکتی ہے: رحمن ملک

نئی دہلی (سپیشل رپورٹ) وزیر داخلہ رحمان ملک نے گذشتہ رات یہاں پاکستانی اخبار نویسوں کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے خیبر پی کے حکومت کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پشاور میں تحریک طالبان پاکستان کوئی بڑا حملہ کر سکتی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا انہوں نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو اس واقعہ کی تحقیقات مکمل کرنے اور رپورٹ پیش کرنیکا حکم دیدیا تھا۔