پاکستان اور کشمیر کی آزادی کی جنگ افغانستان میں لڑی جا رہی ہے: حافظ سعید

 پاکستان اور کشمیر کی آزادی کی جنگ افغانستان میں لڑی جا رہی ہے: حافظ سعید

لاہور (اپنے نمائندے سے) امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت ظلم و جبر کی بنیاد پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا۔ پاکستانی قوم بھارت سے دوستی و تجارت نہیں بلکہ کشمیر اور اپنے دریاﺅں کو آزاد کرانا چاہتی ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں حافظ سعید نے کہا کہ جس بنیاد پر پاکستان کی تحریک چلائی گئی تھی اسی بنیاد پر کشمیر کی تحریک چل رہی ہے۔ امریکہ اپنے اتحادیوں سمیت دس گیارہ سال تک جدید ترین ٹیکنالوجی کے باوجود افغانستان میں وجود برقرار نہیں رکھ سکا توایک دن بھارتی افواج کو بھی مقبوضہ کشمیر سے نکلنا ہو گا۔ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ بھارت سے کشمیر مذاکرات کے ذریعے نہیں بزور طاقت حاصل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کی آزادی کی جنگ افغانستان میں لڑی جا رہی ہے جس میں اللہ تعالی مسلمانوں کو کامیابیوں سے نواز رہا ہے۔