لائن آف کنٹرول پر صورتحال غیر تسلی بخش ہے: بھارت

 لائن آف کنٹرول پر صورتحال غیر تسلی بخش ہے: بھارت

نئی دہلی (کے پی آئی) بھارت نے جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول پر صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ تین برسوںکے دوران لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی 154خلاف ورزیاں ہوئیں۔ امور داخلہ کے وزیر مملکت ملاپالی رام چندرن نے الزام عائد کیا پاکستانی فوج کی بلاجواز فائرنگ کے نتیجے میں 9 سکےورٹی اہلکار مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام خلاف ورزیوں کے سلسلے میں پاکستانی حکام سے احتجاج کیا گیا۔ بھارتی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نے کہا کہ سال 2009ءمیں 28 مرتبہ پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جبکہ سال 2010ءمیں 44‘ 2011ءمیں 51‘ جبکہ اس سال جنوری سے اگست کے اواخر تک حد متارکہ پر پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی 31 مرتبہ خلاف ورزی کی گئی۔