شام: وحشیانہ بمباری‘ 30 ہلاک‘ فوج اور باغی جنگی جرائم میں ملوث ہیں: اقوام متحدہ

شام: وحشیانہ بمباری‘ 30 ہلاک‘ فوج اور باغی جنگی جرائم میں ملوث ہیں: اقوام متحدہ

دمشق/ نیویارک (نوائے وقت رپورٹ + اے ایف پی) اقوام متحدہ نے شامی فوج کو جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ ترجمان کے مطابق شامی فورسز اتحادی ملیشیاءکے ساتھ انسانیت سوز جرائم میں ملوث ہے۔ باغی بھی جرائم کر رہے ہیں لیکن شامی فوج سے کم۔ ادھر دمشق میں اقوام متحدہ کے مبصرین کی رہائش والے ہوٹل اور فوجی عمارات کے قریب بڑا دھماکہ ہوا جس میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ادھر ازاز شہر میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے بچوں اور خواتین سمیت 30 شہری جاں بحق اور 150 زخمی ہو گئے۔سابق وزیراعظم رجب حجاب نے کہا بشار الاسد کا صرف 30 فیصد ملک پر کنٹرول رہ گیا ہے۔