زلزلہ زدگان کی امداد، ایران نے امریکی پیشکش مسترد کر دی

 زلزلہ زدگان کی امداد، ایران نے امریکی پیشکش مسترد کر دی

تہران (اے ایف پی) ایران نے زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے امریکہ کی طرف سے کی جانے والی پیشکش کو مسترد کر دیا۔ ایرانی وزارت داخلہ کے سربراہ حسن خادمی نے کہا ہے کہ امریکہ سے مدد لینا قومی مفاد کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کے پیشکش میں امریکہ کی نیک نیتی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ادویات کے حوالے سے امریکی پابندیوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے اگر امریکہ مخلص ہے تو یہ پابندیاں ختم کر دے۔