ارجنٹائن کے سابق صدر کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت شروع، عدالت میں خود پیش ہوئے

ارجنٹائن کے سابق صدر کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت شروع، عدالت میں خود پیش ہوئے

 بیونس آئرس (آن لائن) ارجنٹائن کے سابق صدر کے خلاف کرپشن کے کیس کی سماعت شروع ہوگئی۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ارجنٹائن کے سابق صدر فرنینڈو ڈی لا رو وا کرپشن کے الزامات کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہوئے ،ان پر الزام ہے کہ ان کے دور میں ایک بل کی منظوری کیلئے سینیٹرز کو رشوت دی تھی۔ ان کے دور کے پارلیمانی سیکرٹری نے عدالت میں ارکان سینٹ کو رشوت دینے کا اعتراف کیا ہے۔