امریکہ جان لے‘ ایرانی مسلح افواج ایٹمی مسئلے پر غیر اصولی سمجھوتہ قبول نہیں کرینگی: جنرل مسعود
تہران (این این آئی) ایران کی مسلح افواج نے واضح کیاہے کہ عالمی طاقتوں سے ایران کے جوہری مذاکرات کی آڑ میں ملکی مفادکا تحفظ کیاجائے، امریکہ کو یہ جان لینا چاہیے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی غیر اصولی سمجھوتے کو قبول نہیں کرے گی، ایران کے خلاف امریکی منصوبے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے،ایرانی میڈیاکے مطابق کے ڈپٹی کمانڈر جنرل مسعودنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہر قسم کے مذاکرات میں ایران کی اولین ترجیح ، قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے،ایران کی مسلح افواج کسی بھی غیر اصولی سمجھوتے کو قبول نہیں کرے گی۔