امریکی حکومت یو ایس ایڈ کو سیاسی رشوت کے طورپر استعمال کر رہی ہے: ایوان نمائندگان کمیٹی میں بحث
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی میڈیا کے مطابق حکومت پر یو ایس ایڈ کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے اجلاس میں فنڈز کے استعمال پر بحث کی گئی۔ کمیٹی کے چیئرمین اور بعض ارکان نے فنڈز کے غلط استعمال پر تنقید کی۔ ارکان ایوان نمائندگان کے مطابق فنڈز مختلف حکومتوں پر اثرانداز ہونے کیلئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ یو ایس ایڈ کے فنڈز سے سیاستدانوں کو بھی ادائیگی کی جاتی ہے۔