چاقو لیکر بکنگھم پیلس گھسنے کی کوشش کرنے والا گرفتار

لندن (نوائے وقت رپورٹ) بکنگھم پیلس میں ایک شخص نے چاقو لے کر گھسنے کی کوشش کی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔ مشتبہ شخص نے بکنگھم پیلس کے شمالی دروازے سے داخل ہونے کی کوشش کی۔ شاہی ترجمان کے مطابق ملکہ الزبتھ بکنگھم پیلس میں موجود نہیں تھیں۔