نوازشریف 20 اکتوبر کو واشنگٹن پہنچیں گے، 23 اکتوبر کو اوباما سے ملاقات ہو گی

واشنگٹن (آن لائن) وزیراعظم نوازشریف آئندہ اتوار کو مریکہ کے چار روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچیں گے، ان کا امریکہ کا سرکاری دورہ چودہ سال بعد ہو رہا ہے، وزیراعظم پاکستان امریکی صدر بارک اوباما سے بدھ 23اکتوبر کو ملاقات کریں گے، اپنے چار روزہ سرکاری دورے میں وزیراعظم میاں نوازشریف ارکان کانگریس کے علاوہ دےگر اعلیٰ حکام اور امریکی سرمایہ کار کمپنیوں کے عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم اپنے قیام کے دوران21اکتوبر کو پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔