مقبوضہ بیت المقدس: یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصٰی پر حملہ، فلسطینیوں سے جھڑپیں

 مقبوضہ بیت المقدس (نوائے وقت نیوز) سینکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصٰی پر حملہ کر دیا جس پر یہودی آباد کاروں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں سینکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصٰی پر حملہ کر دیا۔ یہودی آباد کاروں کو حملے میں اسرائیلی فوج کی مدد بھی حاصل تھی۔ مسجد اقصٰی پر حملے کے بعد یہودی آباد کاروں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔