لاکھوں یورپی مہاجرین کی برطانیہ آمد‘ معیشت ہچکولے کھانے لگی: ٹیلی گراف

 لندن (اے پی اے) یورپی ممالک میںلاکھوں کی تعداد میںمہاجرین بے روزگار اور انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ یورپ میں بے روزگار مہاجرین میں سے چھ لاکھ    سے زائد برطانیہ میں مقیم ہیں جس کے سبب معیشت ہچکولے کھا رہی ہے۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق اس صورتحال میں برطانوی حکومت کو کڑے فیصلے کرنا ہونگے۔یہ رپورٹ یورپی کمشنر کی جانب سے شائع کی گئی ہے جو 291صفحات پر مشتمل ہے جس میں مہاجرین کے روزگار اور فلاح پر بحث کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابقیورپی مہاجرین نا قابل برداشت ہیں۔