فلپائن:سمندری طوفان ناری سے15افراد ہلاک،لاکھوں بے گھر

 منیلا(این این آئی)سمندری طوفان ناری سے فلپائن میں15افراد ہلاک ہوگئے جبکہ آٹھ لاکھ افراد اس طوفان سے شدید متاثر ہوئے ہیں ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو سمندری طوفان ناری سے ہونے والی تباہی سے متعلق فلپائن حکام نے جاری بیان میں کہا کہ سمندری طوفان کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر حکومت عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے ،متاثرین کو آباد کرنے کے لیے انتظاما ت کریں گے ،انہوں نے کہاکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔