فرید ایکسپریس اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ماچھیوال (نامہ نگار )فرید ایکسپریس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، ایک کلو میٹر تک ٹرالی گاڑی کے ساتھ گھسٹتی آئی۔ ڈرائیور ٹریکٹر لیکر موقع سے فرار ہوگیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ تقریباً پون گھنٹہ بعد ریل گاڑی اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئی۔ پولیس تھانہ ماچھیوال نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا۔