شام: غربت اور بھوک شہریوں کے گدھوں‘ بلیوں کو کھانے کا سبب بنی

دمشق (ثنا نیوز) شام میں اڑھائی سال سے جاری خانہ جنگی نے عام شہریوں کی روزمرہ زندگی پر گہرے منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ معیشت کی زبوں حالی‘ غربت‘ افلاس اور بھوک و ننگ نے ہر طرف ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کے باعث مفلوک الحال لوگ مکروہ جانوروں حتیٰ کہ کتوں‘ گدھوں اور بلیوں کے گوشت سے پیٹ کاایندھن بھرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔