روس میں نسل پرستانہ بدامنی 380 سے زائد افراد گرفتار

ماسکو(این این آئی)روسی دارالحکومت ماسکو میں پولیس نے 380 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیاجرمن میڈیا کے مطابق روسی دارالحکومت میں اس بدامنی کی ابتداءروسی نسل کے ایک ایسے مقامی باشندے کی موت سے ہوئی جسے مبینہ طور پر قفقاذ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان شخص نے قتل کر دیا تھا، مرنے والے روسی شہری کا نام ژیگور شخیرباکوف بتایا گیا ہے، جس کی عمر 25 برس تھی۔