دار فر : امن مشن پر مامور سینیگال کے تین فوجیوں کو قتل کردیا گیا

اقوام متحدہ (اے پی پی) دار فر میں امن مشن پر مامور سینیگال کے تین فوجیوں کو نامعلوم حملہ آوروں نے ہلاک کردیا۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق امن مشن پر ماموران افراد کو اس وقت حملہ کرکے ہلاک کیا گیا جب وہ پانی فراہم کرنے والے دستے کی نگرانی کررہے تھے۔