بھارت نے ممنوعہ اسلحہ سے بھراامریکی جہاز قبضہ میں لے لیا،35گرفتار

 بھارت نے ممنوعہ اسلحہ سے بھراامریکی جہاز قبضہ میں لے لیا،35گرفتار

نئی دہلی (این این آئی)بھارت نے ممنوعہ اسلحہ سے بھرا امریکی بحری جہاز قبضے میں لے لیا۔ دستاویزات نا ہونے پرجہاز میں موجود 35افرادکو بھی گرفتار کر لیا گیا،بھارتی ساحلی حدود سے گزرنے والے امریکی بحری جہاز کو بھارتی کوسٹ گارڈز نے روک لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز امریکی بحری جہاز بغیر اجازت بھارتی ساحل پر لنگر انداز ہوا جسے کوسٹ گارد نے گھیرے میں لے لیا، جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس میں خود کار ہتھیاروں کی بڑی مقدار موجود تھی جبکہ عملے کے پاس ان کی دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں۔