بھارت میں سمندری طوفان سے 90 لاکھ افراد متاثر ہوئے، لوگوں کی گھروں کو واپسی

 بھارت میں سمندری طوفان سے 90 لاکھ افراد متاثر ہوئے، لوگوں کی گھروں کو واپسی

 نئی دہلی (بی بی سی) بھارت میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی مشرقی ساحلی ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش میں سمندری طوفان ”فیلن“ سے کل 90 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ادھر محفوظ مقامات پر منتقل کئے جانے والے دس لاکھ افراد کی اپنے گھروں کو واپسی کا عمل شروع ہوگیا۔ طوفان کی بروقت اطلاع ملنے کی وجہ سے بھارتی تاریخ کے چند بڑے ریسکیو آپریشنز میں سے ایک میں دس لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا اور یہی آپریشن شدید طوفان کے باوجود کم ہلاکتوں کی بڑی وجہ بنا۔ ہزاروں متاثرین اب بھی کیمپوں میں رہیں گے ۔