ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج جنیوا میں ہوگا

 جنیوا (اے پی پی) جنیوا میں چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج منگل کو ہوگا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کریں گے جبکہ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن مغربی ممالک کی نمائندگی کریں گی۔