اٹلی: سیلاب سے بچانے کےلئے بنائے گئے پراجیکٹ کا پہلا ٹیسٹ کامیابی سے مکمل

 وینس (این این آئی)اٹلی کے شہر وینس کو سیلاب سے بچانے کےلئے بنائے گئے ہائیڈرالک پراجیکٹ کا پہلا ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ جزیرہ میں بنائے گئے ہائیڈرالک گیٹس کو مکمل طور پر کھول دیا گیا۔ سمندر میں بنائے گئے320 ٹن وزنی گیٹس کا مقصد وینس شہر کو سیلاب سے بچانا ہے۔انجینئرز نے کہاکہ پراجیکٹ کی مدد سے وینس شہر کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے میں مدد ملے گی۔