امریکی سفیر کی پاکستانیوں کو عید الاضحی کی مبارکباد مسلمانوں کےلئے نیک خواہشات کا اظہار

 امریکی سفیر کی پاکستانیوں کو عید الاضحی کی مبارکباد مسلمانوں کےلئے نیک خواہشات کا اظہار

واشنگٹن (این این آئی) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے صدر اوباما اور امریکی عوام کی طرف سے پاکستان میں بسنے والے تمام مسلمانوں کیلئے عید الاضحی کے اس مبارک موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ امریکی سفارتخانہ سے جاری بیان میں امریکی سفیر نے کہا کہ میں ان ہزاروں امریکی مسلمانوں سمیت تقریباً 30 لاکھ عازمین حج کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے خدا کے فضل وکرم سے اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کی۔ مسلمانوں کا یہ عظیم اور پرامن اجتماع نسل، طبقات اور ثقافتی تفریق سے بالاتر ہوکر عالمی برادری کی حقیقی نمائندگی کرتا ہے۔