افغانستان میں جنگ کے بچوں کی زندگی پر برے اثرات پڑنے لگے: رپورٹ

کابل (نیوزایجنسیاں،اے ایف پی) افغانستان میں جنگ کے اثرات بچوں کی زندگی پر بھی پڑ رہے ہیں۔ ان کے ہاتھوں میں کتاب قلم کے بجائے کپڑا ماپنے کا آلہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عید پر سینکڑوں بچوں نے ریڈی میڈ گارمنٹس کے سٹالز لگا لئے اور وہ اپنے خاندانوں کا پیٹ پالنے کیلئے یہ کاروبار کرنے پر مجبور ہیں۔ بعض کی مائیں نہیں اور ہزاروں بے یاروگار بچے باپ کے سائے سے محروم ہیں۔ حکومت کی جانب سے بھی ان کی بحالی کیلئے خاص اقدامات نہیں کئے گئے۔