اسرائیل کا فسطینی علاقے تک جانے والی طویل خفیہ سرنگ کا سراغ لگانے کا دعویٰ‘ غزہ کو تعمیراتی سامان کی سپلائی پر پابندی لگا دی

غزہ، مقبوضہ بیت المقدس (ثناءنیوز+اے ایف پی) اسرائیلی حکام نے محاصرہ زدہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کو اسرائیلی علاقے کیبوٹس عین ہاشلوشہ سے ملانے والی ایک زیر زمین خفیہ سرنگ کا سراغ لگانے کادعویٰ کیا ہے اس کے بعد صیہونی حکومت نے غزہ کیلئے تعمیراتی سامان کی سپلائی پر پابندی عائد کردی ہے۔ ثناءنیوز کے مطابق عبرانی روزنامے ”ہارٹز“ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ 15 میٹر گہری اور اڑھائی کلو میٹر طویل یہ سرنگ خان یونس اور غزہ کے درمیان موجود ایک گاﺅں کو اسرائیلی علاقے سے ملاتی ہے۔ یہ سرنگ بارودی مواد سے بھری ہوئی تھی۔ احکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس سرنگ کا مقصد اسرائیلی فوجیوں کو اغواءکرنا یا ان علاقوں پر اندر سے حملے کرنا ہو سکتا ہے۔