ژی جین پنگ کوچین کی کمیونسٹ پارٹی کا نیا لیڈرمنتخب کرلیا گیا

ژی جین پنگ کوچین کی کمیونسٹ پارٹی کا نیا لیڈرمنتخب کرلیا گیا

ژی جین پنگ کو ہو جن تاو کی جگہ کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکریٹری بنایا گیا ہےجبکہ لی کی کیانگ کوچین کے نئے وزیراعظم کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ لی کی کیانگ مارچ میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ژی جین پنگ چینی مسلح افواج کے نئے کمانڈراورچین کے نئے صدربھی ہونگے۔ ژی جین پنگ چائنیز ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی ہوں گے۔ نومنتخب صدر کمیونسٹ پارٹی ژی جین پنگ کا کہنا ہے کہ پرانے چین کو نئے چین میں تبدیل کرینگے، چین کی اصل طاقت عوام میں ہے، عوام کے اتحاد سے ہر مشکل کا سامنا کرسکتے ہیں، چینی میڈیا کے مطابق نئے صدر کے ساتھ ساتھ کمیونسٹ پارٹی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے ممبران کی تعداد کم کرکے سات کردی گئی ہے۔