جو بھی گروپ تشدد کا راستہ چھوڑتے ہوئے افغانستان کے سیاسی عمل میں شرکت کرے گا اس کا خیرمقدم کریں گے۔ رچرڈ ہاگلینڈ

جو بھی گروپ تشدد کا راستہ چھوڑتے ہوئے افغانستان کے سیاسی عمل میں شرکت کرے گا اس کا خیرمقدم کریں گے۔ رچرڈ ہاگلینڈ

اسلام آباد کی ایک نجی درسگاہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان کی قیادت میں مصلحت چاہتا ہے، افغانستان میں امن کا قیام امریکہ اورپاکستان سمیت پوری دنیا کی خواہش ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان گروپ تشدد کا راستہ ترک کرتے ہوئے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کریں اورافغان قومی سیاسی نظام میں شرکت کریں امریکہ اس کاخیرمقدم کرے گا۔ رچرڈ ہاگلینڈ کا کہنا تھا کہ متعدد افراد کی رہائی سے پہلے ان سے امن کے قیام کیلئے ناصرف ضمانت لی جائے گی بلکہ انکی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی جائے گی۔