’’معاشی شیر‘‘ سے مودی کی توقعات عدم اعتماد کے سایوں سے دورہ چین متاثر ہونے کا خدشہ ہے: بی بی سی

بیجنگ (بی بی سی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے لیکن خدشہ ہے کہ ان کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان عدم اعتماد کے گہرے ہوتے ہوئے سایوں سے متاثر ہو سکتا ہے۔ تاریخی طور پر ایشیا کی دو بڑے ملکوں کے درمیان تعلقات سرحدی تنازعات کی بنا پر کبھی بھی خوشگوار نہیں رہے۔ مودی ایک ایسے وقت چین پہنچے ہیں جب میزبان ایشیا کے نقشے کو بدلنے کے ایک بہت بڑے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف ہیں۔