ڈرون کی پرواز،وائٹ ہائوس بند

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وائٹ ہائوس کے باہر ڈرون طیارے کی پرواز پر سکیورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نامعلوم شخص نے وائٹ ہائوس کی عمارت کے اوپر ڈرون اڑانے کی کوشش کی جسے پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ وائٹ ہائوس کو کچھ دیر کیلئے بند کردیا گیا۔