چین کے دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے 24معاہدوں پر دستخط

چین کے دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے 24معاہدوں پر دستخط

دارالحکومت بیجنگ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے بعد چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت کو سیاسی اعتماد مضبوط کرنا ہوگا تا کہ دونوں مل کر ایک بہتر بین الاقوامی نظام تعمیر کر سکیں، اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی دونوں ملکوں کا اہم مسلہ ہے جس کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چین کےدورے کے دوران نریندر مودی نے کئی اہم شعبوں کی شخصیات سے بھی ملاقات کی ہے-
نریندر مودی نے چین کے دورے کے دوران 24 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ان معاہدوں میں بھارتی اور چینی ریلوے کے درمیان ریلوے کی ترقی، بھارتی ٹی وی چینل دوردرشن اور چینی سی سی ٹی وی کے درمیان نشریات، سیاحت کو فروغ، ڈیویلپمنٹ ریسرچ سینٹر اور پالیسی کمیشن جیسے شعبے شامل ہیں۔