پاکستان میں مہنگائی کم اور مالی خسارہ محدود ہورہا ہے: اقوام متحدہ

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 4.1 فیصد تھی۔ مسائل کے باوجود پاکستانی معیشت ترقی کررہی ہے۔ توقع ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان 5.1 فیصد کی رفتار سے ترقی کرے گا۔ پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم اور مالی خسارہ محدود، عالمی منڈیوں میں پاکستانی معیشت پر اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے۔