نیپال: زلزلے سے ہلاکتیں 91 ہوگئیں، امدادی کارروائیاں جاری

نیپال: زلزلے سے ہلاکتیں 91 ہوگئیں، امدادی کارروائیاں جاری

کھٹمنڈو (نیٹ نیوز) نیپال میں دوسرے زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 91ہو گئی ہے، تاہم 2400سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زلزلے کے تازہ جھٹکوں کے بعد ایک بار پھر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام اب تک جاری ہے۔ زلزلے کے خوف سے لوگ خستہ گھروں کو واپس نہیں آرہے ہیں۔ متاثرین رات عارضی کیمپوں میں گزارنے پر مجبور ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران لاپتہ ہونے والے امریکی ہیلی کاپٹر کا تیسرے روز بھی کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ ریسکیو ٹیم ہیلی کاپٹر میں سوار 6 امریکی اور 2 نیپالی فوجی اہلکاروں کو تلاش کر رہی ہے۔