مقبوضہ کشمیر :رکن اسمبلی کو تقریب میں مدعو نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک استحقاق

سرینگر(اے این این) مقبوضہ کشمیر میں مقامی رکن اسمبلی کو تقریب میں مدعو نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک استحقاق پیش کر دی گئی،مفتی محمد سعید نے دورہ پہلگام میں ایم ایل اے الطاف وانی کو پروگرام میں شرکت کی دعوت نہیں دی تھی۔مقبوضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس کے ممبر اسمبلی الطاف احمد وانی نے وزیرا علی مفتی محمد سعید کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے الزام لگایاہے کہ موصوف نے ان کے حلقہ پہلگام کے دورے کے دوران انہیں نظر انداز رکھا۔ وانی کاکہناہے کہ اسپیکرکو تحریک استحقاق پیش کی ہے کہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر مفتی سعید ، ان کی کابینہ کے ساتھیوں اور ضلع انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے۔