فیس بک پر داعش کی وکالت امریکی شہری کو 20 سال قید کی سزا

واشنگٹن (آن لائن) امریکی عدالت نے ’’فیس بک‘‘ پر دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی عراق وشام ’’داعش‘‘ کی حمایت کرنے اور تنظیم کے لیے لوگوں کو بھرتی کرنے کی مہم چلانے کی پاداش میں امریکی شہری کو بیس سال قید کی سزا سنائی ہے۔پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ملزم ڈونلڈ رائے موگان کو پچھلے سال حراست میں لیا گیا تھا۔