داعش ترکی کی سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہے: وزیراعظم اوغلو

استنبول( آن لائن) ترک وزیراعظم احمد داؤد اوغلو نے داعش کے خلاف جنگی اقدامات پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی سرحدوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے چیلنج کا سامنا ہے۔ داعش کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے، ہم اپنی دہلیز پر دہشت گردی کے تشدد کو بڑھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ داعش ترکی کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔