بھارت میں 39سالہ نیم مردہ خاتون کے عطیہ شدہ اعضاء سے 5افراد کو زندگی مل گئی

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوزہی کوڈ میں39سالہ نیم مردہ خاتون کے عطیہ شدہ اعضاء سے 5افراد کو زندگی مل گئی۔ جمعرات کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 39سالہ خاتون کے دماغ نے موٹر سائیکل سے ٹکرانے سے سر میں آنے والی شدید چوٹوں کے باعث کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔