اوورسیز پا کستانیوں کی جانب سے سانحہ کراچی کی مذمت

اوورسیز پا کستانیوں کی جانب سے سانحہ کراچی کی مذمت

کویت سٹی‘ پیرس(عبدالشکورابی حسن + صاحبزادہ عتیق ) کویت میں میقم وادی ہنزہ کے شہریوںسلیم اللہ، شاہد اخترقلندر،سلمان عزیز ،کریم نذر، فرحان اختر ، شاہد احمد ، دیدارکریم،محمد اللہ ، کریم خان ، سلطان عزیز ، شیراللہ ، شکراللہ ، نوشادخان نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے کہاکہ کراچی میں اسماعیلی کمیونٹی کو اندھادھند فائرنگ کرکے انہیں انتہائی بے دردی سے قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورحکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ایسے واقعات کا سدباب کیاجائے۔ صفورہ چورنگی پراسمٰعیلی کمیونٹی کی بس پر دہشتگردانہ حملے کے واقعہ پر اظہار افسوس اور شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی فرانس کے نائب صدر محمد اصغر برہان ،سینئرراہنما اشفاق چودھری ، ممبر ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار لنگڑیال۔ چوہدری امتیاز احمد کدھر و دیگر نے کہا کہ اسمٰعیلی برادری پرامن کمیونٹی ہے جو صنعت و تجارت اور کاروبار سے وابستہ رہتے ہوئے نہ صرف قومی معیشت میں ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔