مغربی بنگال میں مسافر کشتی دریائے گنگا میں ڈوب گئی، 50 افراد لاپتہ ہوگئے

مغربی بنگال میں مسافر کشتی دریائے گنگا میں ڈوب گئی، 50 افراد لاپتہ ہوگئے

کولکتہ (اے پی پی) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک مسافر کشتی دریائے گنگا میں ڈوب جانے کے نتیجہ میں 50 سے زیادہ افراد لاپتہ ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ مغربی بنگلا کے ضلع مالدا میں جمعہ کی صبح پونے آٹھ بجے پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق مسافر کشتی پر خواتین سمیت 70 افراد سوار تھے۔