شکاگو میں ایک شخص نے 3 افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

سینٹ لوئی (اے پی پی) امریکہ میں 3 افراد کو مارنے کے بعد قاتل نے خودکشی کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست شکاگو کے شہر سینٹ لوئی کے ایک کارخانے میں تنازعے کے بعد ایک شخص نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی عمریں 40 سے 55 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔ تنازعے کے بعد فائرنگ کرنے والے شخص نے بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔