برطانوی شہزادہ ولیم کے تھوک کا ڈی این اے ٹیسٹ ، شجرہ نسب بھارتی سرزمین سے جڑ گیا

 لندن(آن لائن) برطانیہ کے شہزادہ ولیم کے تھوک کے نمونوں کے ڈی این اے ٹیسٹ سے پتہ چلا ہے انکا شجرہ نسب بھارتی سرزمین سے جڑا ہوا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ ولیم کے تھوک کے نمونوں کا جب ڈی این اے ٹیسٹ لیا گیا تو اس سے معلوم ہوا شہزادہ کا نسب انکی والدہ ڈیانا کی طرف سے ایک بھارتی نوکرانی سے ملتا ہے۔ ان نمونوں کے ٹیسٹ کے نتیجے کی روشنی میں کہا جاسکتا ہے کہ برطانیہ کے اگلے تخت نشین ہونے والے فرمانروا کا شجرہ نسب بھارتی سرزمین سے ملتا ہے۔
شجرہ نسب