امریکی سینٹ: تارکین وطن کو شہرت کا معاملہ التوا میں ڈالنے کا ترمیمی بل مسترد

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی سینٹ نے گیارہ ملین سے زائد تارکین وطن کو شہریت دینے کے معاملے کو التوا میں ڈالنے سے متعلق ریپبلکن جماعت کا پیش کردہ ترمیمی بل اکثریت رائے سے مسترد کر دیا۔ امیگریشن بل کو وائٹ ہاﺅس کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ صدر بارک اوباما نے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا وعدہ کیا تھا۔ ریپبلکن جماعت نے امیگریشن بل کو التوا میں ڈالنے کے لئے ترمیمی بل پیش کیا تھا۔ امریکی سینٹ جہاں ڈیموکریٹس ارکان کی اکثریت ہے‘ نے گیارہ ملین تارکین وطن کو قانونی دستاویزات دینے کے معاملے کو زیر التوا رکھنے کی غرض سے ریپبلکن کا پیش کردہ ترمیمی بل مسترد کر دیا۔