اقوام متحدہ کا سزائے موت کے مکمل خاتمے پر غور

نیویارک (اے پی اے) اقوام متحدہ نے سزائے موت کے خاتمے پر غور شروع کردیا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون نے میڈرڈ میں منعقدہ سزائے موت کیخلاف پانچویں عالمی کانفرنس کے موقع پر پیغام میں کہا سزائے موت کے مکمل خاتمے کی ہر خطے نے حمایت کی ہے اور یہ تمام عدالتی نظام، روایات اور مذہبی پس منظر کے برعکس ہے۔ حال ہی میں 150 سے زائد ریاستوں نے سزائے موت کو ختم کردیا وہ یا اس پر عمل نہیں کررہیں۔ گزشتہ سال 174 اقوام متحدہ ممبر ریاستوں میں سزائے موت ختم کی گئی ہے۔ بان کی مون نے تشویش کا اظہار کیا کہ کچھ ریاستوں میں سزائے موت پر عملدرآمد جاری ہے اور ہر سال ہزاروں افراد کو پھانسی دیدی جاتی ہے۔
 جو عالمی معیارات کی خلاف ورزی ہے۔ جون کے آخر میں نیویارک میں اقوام متحدہ پینل تبادلہ اس موضوع پر خیال کریگا۔
سزائے موت یا قیدی