ارجنٹائن کے سابق صدر کارلوس مینن کو ہتھیاروں کی سمگلنگ کے جرم میں سات سال قید‘ جیل بھیج دیا گیا

بیونس آئرس (اے پی پی) ارجنٹائن کی عدالت نے سابق صدر کارلوس مینن کو ہتھیاروں کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے جرم میں 7سال کے لئے جیل بھیج دیا۔ عدالت نے سابق صدر کو فیصلہ سنانے کے فوراً بعد گرفتار کر کے جیل بھجوانے اور سزا کی مدت شروع کرنے کا حکم دیا ۔