مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو بھارت کے چھے روزہ دورے پر اتوار کو دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔وہ بھارتی قیادت کے ساتھ دفاع ، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے لیے بات چیت کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو تجارتی اور کاروباری معاہدوں کی آڑ میں دونوں ملک باہمی سیاسی تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔نیتن یاہو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور صدر رام ناتھ کوِند سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ وہ بھارت اور اسرائیل کے مشترکہ سی ای او فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔نیتن یاھو کل 130 تاجروں اور 100 مختلف کمپنیوں کے سربراہان کو ساتھ لے کر دہلی پہنچے۔ اس وفد میں جنگی طیارے بنانے والی کمپنیایروناٹکس کے عہدیدار بھی دہلی پہنچے ہیں۔توقع ہے کہ نتین یاھو اپنے دورہ بھارت کے دوران چار سے 10 ارب ڈالر کے سالانہ تجارتی معاہدوں کی منظوری دیں گے۔بھارت کی خارجہ امور کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک سائبر سکیورٹی ،توانائی،خلائی شعبے اور فلم پروڈکشن میں دو طرفہ تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کریں گے۔واضح رہے کہ اسرائیل اور بھارت کے درمیان ہائی ٹیک اور دفاع کے شعبے میں قریبی تعلقات استوار ہیں اور بھارت اسرائیلی اسلحے کا دنیا میں دوسر ا بڑا خریدار ملک ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38